محبتوں کا سفر

امام ربانی حضرت مولانا رشید گنگوہیؒ کے مزار مبارک پر سکون و سکینت کا ایک عجیب احساس ہوتا رہا۔ حضرت گنگوہیؒ کے ایک جانب ان کے صاحبزادے اور پائنتی کی طرف آپ کی محدثہ صاحبزادی مجذوبہ صفیہ صاحبہ کی قبور مبارک ہیں۔ مزار مبارک کے احاطے میں ایک چھوٹی سی مسجد بھی بنی ہوئی ہے۔ […]

رحمتوں کی برسات

رحمتِ الٰہی کی گھٹا پھر چھاگئی ہے۔ ہم سب ان خوش نصیبوں میں سے ہیں جنہوں نے ایک دفعہ پھر رحمتوں کی برسات کا مشاہدہ کرنا تھا۔ آقائے دو جہاں، سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم ایک ایک دن گن کر اس ماہ مبارک کا انتظار فرمایا کرتے تھے۔ دو ماہ پہلے سے ہی اللہ […]

چند گھڑیاں اللہ والوں کے ساتھ

کربوغہ شریف میں دو چیزیں انتہائی باعث کشش ہیں۔ ایک حضرت اقدس مختار الأمۃ مفتی سیّد مختار الدین شاہ صاحب دامت برکاتہم (خلیفہ مجاز قطب الاقطاب شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا کاندھلوی رحمہ اللہ) کی ذات والا صفات اور دوسرا ’’دارالایمان والتقویٰ‘‘ کا نورانی اور روحانی ماحول۔ حضرت مفتی سیّد مختار الدین شاہ صاحب تو […]

لہو لہو غزہ کیا کہتا ہے؟

غزہ ایک دفعہ پھر لہو لہو ہے۔ اسرائیل نے آگ و بارود سے قیامت برپا کردی۔ اس دفعہ تو تاک تاک کر عوامی مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ دہشت گرد یہودیوں نے ہسپتالوں، اسکولوں، بازاروں، پارکوں حتیٰ کہ زخمیوں کو لے کر دوڑتی بھاگتی ایمبولینسوں کو بھی آگ و خون میں نہلادیا۔ فلسطین پر اسرائیلی […]

یہ خواب کہاں اُٹھا رکھیں؟؟

خالد کنول کہتا ہے کہ ہر سال اگست میں ہمارے گھر پر عجیب یاسیت اور اُداسی چھا جاتی ہے۔ دادی اماں کے کمرے سے تو باقاعدہ سسکیوں کی آوازیں آتی ہیں۔ اباجان جو ہر روز صبح ناشتہ دادی اماں کے ساتھ کرتے ہیں، وہ بھی وہاں جاتے ہوئے کترانے لگتے ہیں۔ لاہور کے ایک متوسط […]

حیات جرم نہ ہو زندگی وبال نہ ہو

قومی زندگی گذشتہ دو ہفتوں سے مکمل طور پر مفلوج ہے۔ کاروبار حیات معطل اور نظامِ زندگی جام ہے۔ یہ سطور 16 اگست کی سہ پہر کو لکھی جارہی ہیں اور ہنوز بے یقینی کے گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ ہر چہرہ پر سوال ہے کہ آگے کیا ہوگا؟ ایک سیاسی اور دوسرے انقلابی رہنما […]

مفید اور کارآمد سلسلہ

یوں لگتا ہے ہمارے محترم دوست مولانا انور غازی صاحب نے اپنے نام آنے والی ساری ڈاک کے جوابات کو تحریری شکل دے ڈالی ہے۔ قلم کاروں کی ڈاک ہوتی کیا ہے؟ کچھ شکوے شکایتیں، تعریف و تحسین کے جملے اور اکثر و بیشتر مشورے اور مشورے۔ یہ کام کیسے کیا جائے؟ اس معاملے میں […]

پھر رسمِ عاشقی نبھانے چلے

ذرا کلیجے پر ہاتھ رکھ کر بتائیے، خود اپنے ہاتھوں سے اپنے اکلوتے جگر گوشے کے حلق پر چھری پھیرنا کیسا ہے؟؟ جگر گوشہ بھی وہ جو مدتوں دعائیں مانگ مانگ کر تمام نااُمیدیوں میں ایک اُمید بن کر طلوع ہوا ہو۔ بوڑھی ماں اور سن رسیدہ باپ کا اس معصوم بچے سے جو تعلق […]

تعلیم کے تیزاب میں ڈال اس کی خودی کو

خیبرپختونخوا میں صوبائی حکومت نیا نصاب متعارف کرانے جارہی ہے۔ نئی کتب کی جس قدر تفاصیل دستیاب ہوسکیں، وہ بڑی ہوشربا ہیں۔ مدتوں سے مغربی دنیا کا یہ خیال ہے کہ پاکستانی عوام کی اپنے مذہب سے جذباتی لگائو میں سب سے بڑا قصور ہمارے نصاب کا ہے۔ اس سلسلے میں سب سے زیادہ سب […]

حج کا پیغام

دنیا کے ہر گوشے سے فرزندانِ اسلام اپنے مقدس مرکز کی جانب سفر شروع کرچکے ہیں۔ مشرق کے ایک کنارے سے لے کر مغرب کے دوسرے گوشے تک کون سا ملک ایسا ہے جس سے حج بیت اللہ کے لیے احرام نہ باندھے گئے ہوں۔ پتھروں سے تعمیر ہوئے اس گھر کے گرد دیوانہ وار […]